5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی میں پختونوں کا قتل عام بند کیا جائے، غلام احمد بلور
جنگ نیوز -
نوشہرہ . . . . . . عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ کراچی میں پختونوں کا قتل عام بند کیا جائے ? پختون مرنا بھی جانتے ہیں اور مارنا بھی ?وہ نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں اجمل خٹک کی رہائش گاہ پر جلسے سے خطاب کررہے تھے?غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ کراچی کی صورتحال سے پورے ملک میں گڑ بڑ پھیل سکتی ہے ?سندھ حکومت، وزارت داخلہ اور ایم کیو ایم کی قیادت سے بار بار درخواست کی گئی ہے کہ کراچی میں امن قائم کیا جائے? ان کا کہنا تھا کہ کراچی سب کا شہر ہے اے این پی کوئی قبضہ گروپ تسلیم نہیں کرے گی?