5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
برطانوی شاہی فوج کا رُکن بکرا آٹھ سالہ خدمات کے بعد ریٹائر
جنگ نیوز -
لندن. . . . . . . .200سال پرانی برطانوی روایت کے تحت برطانوی شاہی فوج میں خاص کشمیری نسل کا بکرا بھی ایک اہم رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیتا ہے?لانس کارپورل کے عہدے پر فائزWilliam Windsorنامی بکرا آٹھ سال سے برطانوی شاہی فوج میں اہم عہدے پر فائز تھا جسکے تحت اس نے کئی ممالک کا دورہ کیا،شاہی شخصیات سے ملا اور کئی پریڈوں کی قیادت بھی کی?Billyکے لقب سے مشہور اس بکرے کی خدمات کو سراہنے کے لیے خاص الوداعیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھاجس میں اس نے مخصوص لباس زیب تن کیا اور اسے ملکہ کی طرف سے تحفتاً دیا گیا چاندی کا تاج بھی پہنایا گیا?آٹھ سال تک شاہی فوج میں خدمات انجام دینے والاBillyگذشتہ سال ریٹائر ہوگیا تھا اور اس کی جگہ ایک نئے چھوٹے بکرے کو اس ملازمت پر رکھنے کے لیے جون میں اعلان متوقع تھا? ریٹائر ہونے والے اس بکرےWilliam Windsorعرف Billy کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ٹریلر میں رخصت کیا گیا جو اسے Whipsnadeچڑیا گھر لے گیاجہاں وہ اپنی ریٹائرمنٹ کی بقیہ زندگی گزار رہا ہے?