تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

وزیراعظم کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . . وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے ?عوامی پیپلزپارٹی کے سربراہ انجینئر غلام جیلانی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان کو توہین عدالت کی سزاسنائی جائے ،کیونکہ انہوں نے صدر کے دوعہدوں کے حق میں اس وقت بیان دیا جب لاہور ہائی کورٹ کافل بنچ ان عہدوں کیخلاف کیس کی سماعت کررہاہے ، درخواست گزارنے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم کابیان عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش اورتوہین عدالت کے مترادف ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.