5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پنجاب میں دہشتگردوں کیلئے نرم رویہ برداشت نہیں کیاجائیگا،سلمان تاثیر
جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . . . . . گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ وہ کسی بلیم گیم میں نہیں پڑنا چاہتے ہیں، پنجاب میں دہشت گردوں کیلئے کوئی نرم رویہ برداشت نہیں کیاجائیگا? لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتا لیکن یہ واضح ہے کہ دہشت گردوں کے لیے نرم رویہ نہیں ہونا چاہیے یہ لوگ سیاسی لوگ نہیں ہیں? انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلقات رکھنا انہیں تقویت دینا اور سپورٹ کرنے سے انہیں موقع ملتا ہے حکومت دہشت گردوں کو صوبے میں کوئی جگہ نہیں دے سکتی? انہوں نے کہا کہ وقتی فائدے کے لیے دہشت گردوں سے تعلق نہیں رکھنا چاہئے، ان لوگوں سے رابطوں کے بعد انہیں تقویت ملتی ہے، ان لوگوں کو پکڑ کر انہیں پھانسی کی سزا دینی چاہیے کسی بھی صورت انہیں معافی نہیں ملنی چاہیے? انہوں نے کہا کہ لاہور میں حملہ کرنے والے پاکستانی ہیں اور نہ ہی مسلمان ?