5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امن کیلئے انتہاپسندوں کوجڑسے اکھاڑپھینکناضروری ہے،نوازشریف
جنگ نیوز -
رائے ونڈ. . . . . . . . . .مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن کیلئے انتہاپسندوں کوجڑسے اکھاڑپھینکناضروری ہے اورعلمائے کرام نفرتیں پھیلانے کیخلاف اپناکرداراداکریں?رائیونڈ میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ اوردہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہر ممکن کامیابی حاصل کرنی ہے?دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کیلئے جدیدتکنیک استعمال کی جائے? اجلاس میں وزیر اعلی? پنجاب،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان، پرویز رشید، سعید مہدی نے بھی شرکت کی?اجلاس میں آئی جی پنجاب، ہوم سیکرٹری اور کمشنر لاہور ڈویژن بھی شریک ہوئے? اجلاس میں صوبے میں امن وامان اور لاہور میں کل پیش آنیوالے واقعات پر غورکیا گیا?