تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

نواب شاہ:بینظیر بستی ہاؤسنگ اسکیم ،100 بے گھر خواتین میں چابیاں تقسیم

جنگ نیوز -
نواب شاہ. . . . . . . .نواب شاہ کے قریب گوٹھ نیازی سیال میں بہن بے نظیر بستی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت100 بے گھر خواتین کو چابیاں دینے کی تقریب ہوئی ?تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی رکن ڈاکٹر عذرا فضل نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے اور ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب پورے کر رہے ہیں?انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بعد اب سندھ میں تین لاکھ بے گھر خواتین کو پختہ گھر تقسیم کرنے کے منصوبے پر عمل شروع کیا گیا ہے? انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ضلع شہید بے نظیر آباد کے نو دیہات کی ایک سو مستحق خواتین کو پختہ گھر بنا کر انہیں چابیاں دی گئیں ہیں?انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر غریبوں کو پچیس ہزار روپے کی انشورنس پالیسی دینے کیلئے سروئے شروع کیا جا رہا ہے ?تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہاوسنگ آغا تیمور نے کہا کہ ضلع شہید بے نظیر آباد سے بے گھر مستحق خواتین کو پختہ گھر دیا جانا اس بات کو ثابت کیا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی اپنی قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کے روٹی کپڑا اور مکان کے وعدے پر قائم ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.