5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بنوں میڈیکل کالج کے طلبا کا تیسرے روز بھی احتجاج
جنگ نیوز -
پشاور. . . . . . .بنوں میڈیکل کالج کے طلبا نے مطالبات کے حق میں تیسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ?کالج کے طلبا و طالبات نے پشاور پریس کلب کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا? انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے? جن پر مطالبات درج تھے? ان کا کہنا تھا کہ500 طلبا کا مستقبل داؤ پر لگا ہے اور وہ14 دنوں سے کلاسوں کے بائیکاٹ اور احتجاج پر مجبور ہیں لیکن حکومت کو کوئی پرواہ نہیں? ان کا مطالبہ تھا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹسٹ کونسل کالج کو تسلیم اور کالج میں اساتذہ اور سہولیات کی کمی کو پورا کیا جائے?