تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اے این پی کراچی کا امن خراب کرنے پر تلی ہے، متحدہ قومی موومنٹ

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . .متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اشتعال انگیزبیانات دے کر کراچی میں امن اور بھائی چارے کی فضا خراب کرنے پرتلے ہوئے ہیں? یہ بات متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اے این پی کے رہنمااوروفاقی وزیرغلام احمدبلور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی ? رابطہ کمیٹی کے مطابق اشتعال انگیزاوردھمکی آمیزبیانات سے لگتاہے کہ اے این پی نے کراچی میں ایک بارپھرقتل وغارت اور لسانی فسادکامنصوبہ بنایاہے?رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اے این پی کے رہنما اشتعال پھیلانے کے بجائے افہام وتفہیم کاراستہ اختیارکریں? رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پختونوں کا قتل عام کراچی میں نہیں صوبہ خیبرپختونخوامیں ہورہاہے جہاں اے این پی کی حکومت ہے ? خیبرپختونخوا میں عوام کی جان ومال کے تحفظ میں ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے اے این پی کراچی میں پختونوں کے ساتھ زیادتیوں کاواویلا کررہی ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.