تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

شریف فیملی نے ٹیکس عدم ادائیگی نوٹس کیخلاف درخواست دائر کردی

جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . .شریف فیملی کے ارکان نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں کمپنیوں میں حصص کی فیس ویلیو پر لگائے گئے دولت ٹیکس کیخلاف درخواست دائرکردی? شریف فیملی کے وکیل ملک طارق عزیزنے بتایاکہ نوازشریف ،شہبازشریف ،کلثوم نوازشریف اورحمزہ شہبازشریف کی طرف سے درخواستیں دائر کی گئیں ہیں کہ ان کے مختلف کمپنیوں کے حصص پر جودولت ٹیکس عائد کیاگیا وہ دولت ٹیکس کے سیکشن تین چار اور46کے منافی ہے کیونکہ دولت ٹیکس حصص کی مارکیٹ ویلیوپرلاگوہوتاہے حصص کی فیس ویلیوپرعائد نہیں کیاجاسکتا،درخواستوں میں1993سے 2001کے دوران عائد کئے گئے دولت ٹیکس کو چیلنج کیاگیاہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.