5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ملائیشین سیریز اسکواش:ماریہ طور اور وقار محبوب کوفائنل شکست کاسامنا
جنگ نیوز -
کوالالمپور. . . . . . . .ملائیشین سیریز اسکواش چمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کی ماریہ طور اور وقار محبوب کوشکست کاسامنا کرناپڑا?کوالالمپور میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کی ماریہ طورکامقابلہ ملائیشیا کی شیرون وی سے تھا،ملائیشین کھلاڑی نے یہ میچ گیارہ چھ،گیارہ چار اور پندرہ تیرہ سے جیت لیا?مینزایونٹ کے فائنل میں پاکستان کے وقار محبوب مصرکے ٹاپ سیڈکریم عبدل گوادنے گیارہ چار،سات گیارہ،گیارہ چھ اورگیارہ تین سے ہرادیا?