تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

11بچوں کو ایک ہی شاخ پر دانہ پانی کھلاتی چڑیا

جنگ نیوز -
لندن. . . . . . .ماں خود کھانا بعد میں کھاتی ہے اور پہلے اپنے بچوں کے بھوکے پیٹ بھرنے کی کوشش کرتی ہے اور اس بات کا ثبوت یہ چھوٹی سی چڑیا بھی پیش کرتی نظر آرہی ہے?برطانوی کاؤنٹی ویسٹ یارکشائر میںFairburn IngsکےRSPBنامی محفوظ مقام پر رہنے والی اس چڑیا کا ایک بہترین گھونسلا ہے جہاں اس کے 11نومولود بچے پروان چڑھ رہے ہیں?یہ چڑیا ایک درخت کی شاخ پر اپنے گیارہ بچوں کو بٹھا کر باری باری کھانا کھلانے کا فریضہ انجام دیتی نظر آتی ہے اور یہاں اپنے محفوظ گھر میں انہیں کبھی بھوکا سُلانے کی نوبت پیش نہیں آتی?سرد موسم سے حساس اس چھوٹی سی چڑیا کو تقریباً ہر وقت کھاتے پیتے رہنا ہوتا ہے اور اسی لیے گذشتہ سال ان کی تعداد میں واضح کمی دیکھی گئی?اس حساب سے اگر اس چڑیا کے خاندان کو دیکھا جائے جسے ہر وقت کھانا باآسانی میسر ہے تو یہ خوش نصیبوں میں سے ایک ہوگا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.