5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سوات میں آپریشن قوم کی حمایت سے کامیاب ہوا،وزیراعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . . . .وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سوات میں آپریشن قوم کی حمایت سے کامیاب ہوا? آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کب اور کیسے کرنا ہے یہ فیصلہ پاک فوج کی قیادت کرے گی ? نیشنل آرٹ گیلری اسلام آباد میں آئی ایس پی آر کے زیراہتمام"سوات سمائل اگین" کے عنوان سے منعقدہ تصویری نمائش کے افتتاح کے بعدخطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ معروضی حالات دیکھ کر کیا جائے گا ?سوات میں معاملات سول انتظامیہ کے حوالے کردیئے گئے ہیں ?قبائلی علاقوں میں حالات دیکھ کر انتظامات سول حکام کے حوالے کرینگے?پاک فوج نے ریکارڈ وقت میں سوات اور مالاکنڈ میں آپریشن کیا اور عوام نے آپریشن کے دوران پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیا? وزیر اعظم کاکہناتھاکہ ،دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا، جبکہ پاک فوج کی تنخواہوں میں پہلے ہی اضافہ کیاجاچکاہے?وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحادی سپورٹ فنڈکی دوسری قسط بجٹ سے پہلے مل جائے گی?ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پاکستان کااندرونی معاملہ ہے اوراس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ وقت آنے پرکیاجائے گا?وزیراعظم کاکہناتھاکہ سانحہ لاہور سے دنیامیں پاکستان کاامیج خراب ہوا?تقریب میں صحافیوں سے گفت گو کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ پاک فوج کی قیادت کرے گی ? اس سلسلے میں وقت کا تعین قومی مفاد کو مدنظررکھتے ہوئے کیاجائے گا? اس موقع پر خیبرپختونخواہ کے سنیئر وزیر بشیر بلوراورسوات کے مقامی رہنماافضل خان لالہ نے کہا کہ دہشت گرد مارگلہ کی پہاڑیوں تک پہنچنے کی بات کررہے تھے، اب وہ خودغاروں میں چھپنے پر مجبور ہیں?