تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطا آباد جھیل سے پانی کا بہاؤ اور اسپل وے کا کٹاؤ جاری

جنگ نیوز -
ہنزہ. . . . . . . .عطا آباد جھیل کے پانی کا اسپل وے سے اخراج بڑھتا جارہا ہے? جس سے اسپل وے کے کٹاؤ میں اضافہ ہوتاجارہا ہے اور آئندہ30 سے35 گھنٹے انتہائی اہم ہیں?اس دوران جھیل کا بند ٹوٹ سکتا ہے?عطا آباد جھیل سے پانی کا اخراج تقریباً صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوا?پانی اسپل وے میں داخل ہونے کے بعد آس پاس کی آبادیوں کے لئے خطرات مزیدبڑھ گئے ہیں ?سیلاب سے ممکنہ طور پر سب سے پہلے ہنزہ کا گاؤں احمد آباد متاثر ہوگا?جس کے بعد سیلابی ریلا ہنزہ میں داخل ہوگا،جس سے گاؤں گنش اور اس کے عین سامنے دریا کے دوسری جانب نگر کے گاؤں شمائر میں تباہی آئے گی? بعد میں سیلابی ریلا گلگت کی حدود میں داخل ہوگا جہاں سے پانی دیامر اور کوہستان سے ہوتا ہوا تربیلا ڈیم میں داخل ہوگا?نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پانی کااسپل وے سے اخراج200سے300 کیوسک ہے ?انہوں نے بتایا کہ ساری صورتحال کے دوران ہیلی کاپٹرز کے ذریعے علاقے کا جائزہ بھی لیا جاتا رہے گا تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جاسکے گا?ہنزہ نگر کی انتظامیہ نے مساجد سے اعلانات کر کے لوگوں کو تاکید کی ہے کہ وہ غیر محفوظ علاقوں کی طرف نہ جائیں? ڈی سی ہنزہ ظفر وقار تاج نے بتایا کہ انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹیمیں تیار ہیں ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.