تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کار کن بننے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، مسعودخان

جنگ نیوز -
بیجنگ . . . . .چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ اپنے جغرافیائی تعلق کے باعث خطے میں معاشی استحکام، خوشحالی اور امن و امان کا خواہاں پاکستان، شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن کا ممبر بننے کی مکمل صلاحیت رکھتاہے? مسعود خان نے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرلMuratbek Imanaliev سے ہونے والی ایک ملاقات میں کہا کہ پاکستان وسطی ایشیا میں امن و استحکام سے متعلق تنظیم کے مقاصد کی مکمل حمایت کرتا ہے?ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایس سی او کے ممبر ممالک سے تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی، اطلاعات اور سائنس و ٹیکنالوجی سے منسلک شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے?22 مئی کو ایس سی او کی کونسل برائے وزیر خارجہ نئے ممبران کے اندراج کے طریقہ کار کے مسودے کی منظوری دی ہے جبکہ دس اور گیارہ جون کو شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے نمائندے تاشقند میں اس کی منظوری دیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.