تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عوام کے تعاون سے شدت پسندی پر بڑی حد تک قابو پالیا،چغرمٹی

جنگ نیوز -
پشاور. . . . . .اسپیکر خیبر پختون خوا کرامت اللہ چغرمٹی نے کہا ہے کہ عوام کے بھرپور تعاون اور حکومتی اقدامات کے باعث شدت پسندی پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے لیکن اب بھی بیس سے تیس فیصد شدت پسندوں کا خاتمہ باقی ہے?پشاور میں یو ایس ایڈ کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دست خطوں کی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کی پولیس اور پاک فوج نے شدت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا جس پر ساری قوم کو فخر ہے?اسپیکر کرامت اللہ چغرمٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کو ا ستحکام حاصل ہو رہا ہے،اراکین اسمبلی اپنے حلقوں کے مسائل حل کرنے کے علاوہ قانون سازی بھی کر رہے ہیں? اس موقع پر یو ایس ایڈ اور سرحد اسمبلی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت یو ایس ایڈ ارکان اسمبلی کو قانون سازی کے حوالے سے معاونت فراہم کرے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.