تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور سے کراچی آنیوالی پرواز سے7کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد

جنگ نیوز -
لاہور سے کراچی آنیوالی پرواز سے7کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد

کراچی …پی آئی اے کی لاہور سے کراچی آنیوالی پروازپی کے303سے کسٹم حکام نے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر لی جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً7کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے? کسٹم انٹیلی جنس کی اطلاع پر کسٹم اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام نے لاہور سے کراچی آنیوالے پی آئی اے کے طیارے پر چھاپہ مارا اور طیارے کے پچھلے حصے میں بنے ٹوائلٹ کی چھت میں چھپائی گئی تقریبا ساڑے6کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی? ائیر پورٹ سکیورٹی کے ذرائع نے طیارے میں ہیروئن چھپانے کو ایک بڑی سکیورٹی خامی قرار دیاہے? حکام کا کہنا ہے کہ جس طرح ہیروئن طیارے کے اندرپہنچائی گئی ہے اس طرح دھماکا خیز مواد بھی دہشت گرد ی کیلئے پہنچا یا جا سکتا ہے? ڈپٹی کلیکٹر کسٹم حبیب احمد نے کراچی ایئرپورٹ کے جناح ٹرمینل پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے برآمد کی گئی ہیروئن کی تفصیلات بتائیں اورخدشہ ظاہرکیا کہ ہیروئن کو طیارے تک پہنچانے میں ایر لائن کا عملہ ملوث ہو سکتا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.