5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
افریقی ممالک پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کرینگے
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . .افریقی ممالک پاکستان میں توانائی ، انفراسٹرکچر اور صنعتی شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کرینگے ?کراچی میں افریقہ کے قومی دن کی تقریب کے موقع پر موزمبیق کے اعزازی قونصل جنرل خالد تواب نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افریقی ممالک خاص طور پر پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے ?ان کا کہنا تھا کہ افریقی ممالک مختلف منصوبوں میں پاکستان ایک ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کرینگے ?انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی مصنوعات کو افریقی ممالک بالخصوص موزمبیق میں فروغ دینے کے لیے پاکستانی تاجروں کا ایک وفد رواں سال افریقی ممالک کا دورہ کرے گا?