تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطا آباد جھیل سے پانی کا اخراج جاری ،بند آج ٹوٹ سکتا ہے

جنگ نیوز -
ہنزہ .... عطا آباد جھیل کے پانی کا اسپل وے سے اخراج بڑھتا جارہا ہے? جس سے اسپل وے کے کٹاؤ میں اضافہ ہوتاجارہا ہے اورآج جھیل کا بند ٹوٹ سکتا ہے?شش کٹ میں پہاڑوں سے پتھر گرنے کی آوازیں آرہی ہیں?ڈی سی ہنزہ ظفر وقار تاج نے بتایا کہ انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹیمیں تیار ہیں ?ہنزہ میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ پتھر گرنے کی آوازیں آرہی ہیں? ڈی سی ہنزہ ظفروقار نے جیونیوز کو بتایا کہ عطاآباد جھیل میں پانی موجود ہے جس کی وجہ سے زمین کی پلیٹوں میں گڑگڑاہٹ ہوسکتی ہے? انہوں نے بتایا کہ یہ بھی امکان ہے کہ شش کٹ میں دریا کنارے مکانات بھی گرسکتے ہیں? ادھر قراقرم یونیورسٹی نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی درخواست پر اعلان کیا ہے کہ جو طالب علم مصیبت کی اس گھڑی میں امتحانات میں شریک نہیں ہوسکیں گے ان کے لئے دوبارہ امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا?عطا آباد جھیل سے پانی کا اخراج ہفتہ کی صبح تقریباً ساڑھے سات بجے شروع ہوا?پانی اسپل وے میں داخل ہونے کے بعد آس پاس کی آبادیوں کے لئے خطرات مزیدبڑھ گئے ہیں ?سیلاب سے ممکنہ طور پر سب سے پہلے ہنزہ کا گاؤں احمد آباد متاثر ہوگا?جس کے بعد سیلابی ریلا ہنزہ میں داخل ہوگا،جس سے گاؤں گنش اور اس کے عین سامنے دریا کے دوسری جانب نگر کے گاؤں شمائر میں تباہی آئے گی? بعد میں سیلابی ریلا گلگت کی حدود میں داخل ہوگا جہاں سے پانی دیامر اور کوہستان سے ہوتا ہوا تربیلا ڈیم میں داخل ہوگا?نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پانی کااسپل وے سے اخراج200 سے 300 کیوسک ہے ?انہوں نے بتایا کہ ساری صورتحال کے دوران ہیلی کاپٹرز کے ذریعے علاقے کا جائزہ بھی لیا جاتا رہے گا تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جاسکے گا?ہنزہ نگر کی انتظامیہ نے مساجد سے اعلانات کر کے لوگوں کو تاکید کی ہے کہ وہ غیر محفوظ علاقوں کی طرف نہ جائیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.