5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایریزوناکے امیگریشن قوانین کیخلاف فونیکس اور میکسیکومیں مظاہرے
جنگ نیوز -
میکسیکوسٹی ... امریکی ریاست ایری زوناکے نئے امیگریشن قوانین کے خلاف فونیکس اور میکسیکوسٹی میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ? امریکا کی ریاست ایری زونا میں تارکین وطن سے متعلق نئے ریاستی قوانین پر عمل درآمد کے خلاف فونیکس اورمیکسیکوسٹی میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے?فونیکس میں امریکا بھر سے آئے ہوئے انسانی حقوق اور مزدور تنظیموں کے کارکنوں سمیت ہزاروں افراد نے مظاہرے میں شرکت کی ? مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈاوربینرز اٹھا رکھے تھے جن پرصدراوباما اپنا وعدہ پوراکریں اور نسلی عصبیت بند کرو کے نعرے درج تھے ?دوسری جانب میکسیکو کے دارالحکومت میں امریکی قونصل خانہ کے سامنے3سو سے زائد مظاہرین نے احتجاج کے دوران مطالبہ کیا کہ دستاویزات کے بغیر امریکا میں مقیم میکسیکو کے مزدوروں کوقانونی طورپر وہاں رہنے کاحق دیا جائے ?ریاست ایریزوناکے ایک نئے قانون کے مطابق تارکین وطن کوہروقت دستاویزات اپنے ساتھ رکھنا ہوں گی اورپولیس مشتبہ افرادکوشبہے کی صورت میں ان کی جب اورجہاں چاہے تلاشی لے سکے گی?