5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور سرگودھا روڈ پرحادثہ، خاندان کے پانچ افراد جاں بحق اور6زخمی
جنگ نیوز -
سرگودھا .... لاہور سرگودھا روڈ پر مسافر وین ٹرک سے ٹکراگئی?حادثے میں ایک ہی خاندان کے 2 بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور6شدیدزخمی ہوگئے،جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے?پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ کوٹ چوغطہ کے رہائشی ایک ہی خاندان کے12سے زائد افرادلاہور جارہے تھے کہ لاہور سرگودھا روڈ پر دودھا کے قریب ان کی وین مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی ?حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیاجس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت پانچ افراد موقع پرجاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے?پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7سالہ اقصی?، 18سالہ سمیع اللہ ،زبیر ،محمدعلی اور رمضان شامل ہیں?ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کوطبی امدادکے لیے فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھامنتقل کردیا?جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے?جبکہ ٹرک ڈرائیور فرارہوگیا ?پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں?