تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی:مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی کی بندش سے شہری پریشان

جنگ نیوز -
کراچی ... سخت گرمی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی کی بندش سے شہریوں کو پریشانی کا سامناکرنا پڑا?کے ای ایس سی ہیلپ لائن کے مطابق متعدد علاقوں میں اوورلوڈنگ کے باعث فیڈرز ٹرپ کرگئے?ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نارتھ کراچی،ناظم آباد،سرجانی،ولیکا چورنگی،گلشن اقبال اور شاہ فیصل کالونی کے بعض علاقوں میں ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کیلئے بجلی منقطع رہی، جس کی وجہ سے گرمی میں بجلی نہ ہونے سے شہریوں کو رات جاگ کرگزارنا پڑی? شہریوں کا کہنا ہے کہ چھٹی کے باوجود بجلی کی بندش سمجھ سے بالا ہے?کے ای ایس سی ہیلپ لائن کے مطابق متعددعلاقوں میں اوور لوڈنگ کے باعث کچھ فیڈرز ٹرپ ہوئے جنھیں بحال کر دیا گیا جبکہ کچھ علاقوں میں ٹیکنیکل فالٹس کی وجہ سے بجلی بندرہی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.