تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فرانس : کامک سیریزTintin سے تعلق رکھنے والی یادگار اشیا کی نیلامی

جنگ نیوز -
فرانس : کامک سیریزTintin سے تعلق رکھنے والی یادگار اشیا کی نیلامی

پیرس…فرانس میں معروف کامک سیریز Tintin سے تعلق رکھنے والی یادگار اشیا کی نیلامی ہوئی? کئی اشیا ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوئیں?پیرس میں ہونے والی نیلامی میں ایڈونچرز آف ٹِن ٹِن سیریز کے خالق کی اصل ڈرائنگز، پلیٹس، پہلا ایڈیشن اور دیگر کاغذات سمیت ڈھائی سو کے قریب یادگار فروخت کیلئے رکھی گئیں? کامک سیریز کے آٹھویں شاہکار کِنگ اوٹوکرز سیپٹر کے اصل دو صفحات ریکارڈ دو لاکھ 43 ہزار 750 یورو میں فروخت ہوئے? جبکہ سیریز کے مرکزی کردار ٹِن ٹِن اور اسکے وفادار کتے کا کانسی مجسمہ بھی ریکارڈ ایک لاکھ پچیس ہزار یورو میں نیلام ہوا? ایڈونچرز آف ٹِن ٹِن بیلجیم کے آرٹسٹ جارج ریمی نے آرجی کے قلمی نام سے تخلیق کی? یہ پہلی بار 1929 میں منظر عام پر آئی? اور 1983 تک اسکے مختلف حصے آتے رہے? کارٹون کریکٹر پر مشتمل ٹِن ٹِن سیریز کی بیس کروڑ کتابیں دنیا بھر میں فروخت ہوئیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.