تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اسرائیل نے جوہری عدم پھیلاؤ جائزہ کانفرنس کے اعلامیے کو منافقانہ قراردیدیا

جنگ نیوز -
اسرائیل نے جوہری عدم پھیلاؤ جائزہ کانفرنس کے اعلامیے کو منافقانہ قراردیدیا

مقبوضہ بیت المقدس…اسرائیل نے جوہری عدم پھیلاؤ جائزہ کانفرنس کے اعلامیے کو منافقانہ قراردیتے ہوئے ایٹمی اسلحے سے پاک مشرق وسطی? کا مطالبہ مسترد کردیا?ایک بیان میں اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی این پی ٹی ریویو کانفرنس کی قرارداد میں تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا اور ایران کو نظرانداز کیا گیا? این پی ٹی میں شامل189 ممالک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ منافقانہ اور غلطیوں سے پُر ہے? اس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل این پی ٹی پر دستخط کرے، اقوام متحدہ کو اپنی جوہری تنصیبات کی انسپکشن کی اجازت دے? اور مشرق وسطی? کو ایٹمی اسلحے سے پاک خطہ بنایا جائے? مگر اسرائیل اس پر عمل درآمد کرنے کا پابند نہیں? کیونکہ وہ این پی ٹی کا حصہ نہیں اور اگر اعلامیے پر عمل کیا گیا تو مشرق وسطی? کی سیکیورٹی خطرے میں پڑجائے گی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.