5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
خلیج میکسیکو ، امریکی تاریخ کا بدترین تیل کا رساؤتاحال نہ روکا جاسکا
جنگ نیوز -
خلیج میکسیکو ، امریکی تاریخ کا بدترین تیل کا رساؤتاحال نہ روکا جاسکا
نیویارک…خلیج میکسیکو میں امریکی تاریخ کا بدترین تیل کا رساؤ روکنے کیلئے برٹش پیٹرولیم کا آپریشن Top Kill بھی ناکام ہوگیا? اب کوئی اور نیا طریقہ آزمایا جائے گا?کمپنی حکام نے تصدیق کی ہے ٹاپ کِل کو تین دن تک لگاتار آزمانے کے باوجود زیر سمندر تیل کی لیکیج روکی نہیں جاسکی? اس لیے دیگر آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے? برٹش پیٹرولیم نے سمندر کی تہہ میں موجود متاثرہ تیل کے کنوئیں کو سیال مواد سے بھر کر اس کا دہانہ سیمنٹ سے سیل کرنے کی کوشش کی تھی? جسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا? اور کمپنی حکام اس کی کوئی واضح وجہ بتانے سے بھی قاصر رہے? خلیج میکسیکو میں بیس اپریل کو آئل رِگ کی تباہی کے بعد تیل کا رساؤ شروع ہوا تھا? جسے امریکی تاریخ میں اس نوعیت کا بدترین واقعہ قرار دیا جارہا ہے? اب تک اندازاّ دوکروڑ گیلن سے زیادہ تیل بہہ چکا ہے? جس سے ساحلی آبادی، ماحولیات، جنگلی اور سمندری حیات کے علاوہ امریکی معیشت کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں?