تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی : حسین آباد میں دکان پر فائرنگ،دو علاقائی عہدیدار ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی : حسین آباد میں دکان پر فائرنگ،دو علاقائی عہدیدار ہلاک

کراچی…کراچی کے علاقے حسین آباد میں نامعلوم افراد نے دکان پر فائرنگ کردی?جس کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ دو علاقائی عہیدار ہلاک ہوگئے?پولیس کے مطابق حسین آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ڈبو کلب پر فائرنگ کردی،جس کی ذد میں آتے ہوئے 36 سالہ یوسف ڈاڈاولد عبدالغفار اور 25 سالہ عرفان کچھی ولد محمد اسلم شدید زخمی ہوگئے?جنھیں طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں دونوں زخمی دوران علاج دم توڑ گئے?پولیس کے مطابق ہلاکتوں کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے،جبکہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دکانیں بھی بند کروادی ہیں،پولیس حکام کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.