5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فرنچ رولر اسکیٹنگ چیمپیئن کاسب سے اونچی چھلانگ کا عالمی ریکارڈ
جنگ نیوز -
فرنچ رولر اسکیٹنگ چیمپیئن کاسب سے اونچی چھلانگ کا عالمی ریکارڈ
پیرس…فرانسیسی رولر اسکیٹنگ چمپیئن نے ایفل ٹاور سے ریمپ پرجمپ لگا کر سب سے اونچی چھلانگ کا عالمی ریکارڈ بنالیا?34سالہ Taig Khris کا حیرت انگیز مظاہرہ دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد موجود تھے? Khris نے ایفل ٹاورکی 131فٹ بلند پہلی منزل سے نیچے موجود ریمپ پر چھلانگ لگائی? اس کی پہلی کوشش ناکام ہوئی? مگر دوسری چھلانگ میں اس نے ریمپ پر کامیابی سے اسکیٹنگ کرکے 41فٹ فری فال جمپ اور لینڈنگ کا عالمی ریکارڈ بنالیا? اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی اسکیٹ بورڈر ڈینی وے کے پاس تھا? Taig Khris اسکیٹنگ کا عالمی چیمپیئن بھی ہے?