5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گوری کی غیر موجودگی میں شاہ رخ نے کی بچوں کی دیکھ بھال
جنگ نیوز -
ممبئی…بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان انڈسٹر ی میں راج کرتے ہوں گے مگر جب معاملہ گھر کا ہو تو وہاں سربراہی اپنی اہلیہ گوری خان کے سپرد کرکے خود نرم خوئی سے ان کی ہدایا ت پر عمل پیرا ہوتے ہیں?اس کا اندازہ اس خبر سے لگایا جا سکتاہے کہ گزشتہ روز جب گوری خان اپنے دوستوں کرن جوہر ، ہریتھک روشن اور سوزین کے ہمراہ کرن جو ہر کی سالگرہ میں شرکت کرنے امریکا گئی ہوئی تھیں تو اس دوران شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ کی غیر موجودگی میں بچوں کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کی ? شاہ رخ خان نے گوری کی غیر موجودگی میں نہ صرف آریان اور سوہانا کی ضرورتوں کا مکمل خیال رکھا بلکہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزار کر محظوظ بھی ہوئے?