تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

مردوں کی نسبت خواتین سر درد کا زیادہ شکار ہوتی ہیں

جنگ نیوز -
کراچی…ہمارے معاشرے میں سر درد کو ایک عام اور معمولی بیماری سمجھا جاتا ہے لیکن ہر دوسرا شخص سر درد کا رونا روتا نظر آتا ہے اور اب یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ اگر یہی حالات جاری رہے تو کوئی شک نہیں کہ سر د رد کو بیماریوں کی فہرست سے نکال کر خصلتوں کی لسٹ میں شامل کر دیا جائے? دراصل بہت کم لوگ سر درد میں مبتلا ہوتے ہیں باقی لوگوں کو کوئی دوسری وجوہات کی بناء پر مستقل طور پر اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو وجوہات ختم ہونے پر غائب ہو جاتا ہے یا پھر کم ہو جاتا ہے اس لیے اس کو مستقل بیماری کہنا درست نہیں? ایک اندازے کے مطابق مردوں کی نسبت خواتین سر درد کا شکار زیادہ ہوتی ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین پر مردوں کی نسبت ذ مہ داریوں کا بوجھ زیادہ ہوتا ہے? مردوں کے ذ مے ایک کام ہوتا ہے کہ انہوں نے گھر کا خرچہ چلانا ہے لیکن یہ خرچہ کس انداز اور کس طریقے سے چلانا ہے یہ ذمہ داری خواتین کی ہے مگر خرچوں کو منظم طریقے سے چلانے کیلئے سب جمع تفریق خواتین کو کرنا پڑتی ہے جو ان کے لیے درد سر کا باعث ہوتی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.