5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
انگلی کی پور پر سما جانے والی دنیا کی سب سے چھوٹی کیتلی
جنگ نیوز -
بیجنگ…چین سے تعلق رکھنے والے73سالہ ظروف سازی کے ماہرWu Ruishenنے دنیا کی سب سے چھوٹی کیتلی تیار کرلی ہے?صرف1.4گرام وزنی یہ کیتلی مکمل طور پر سرامک سے تیار کی گئی ہے?انتہائی مہارت سے تیار کی گئی یہ بے حد چھوٹی کیتلی عام بڑی کیتلیوں کی طرح اپنا کام بخوبی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کی سب سے چھوٹی کیتلی کا اعزاز بھی دے دیا گیا ہے?