تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لیزا ہرلے کے آٹھ سالہ بیٹے نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سینٹرل مانیٹرنگ…ہالی وڈ اداکارہ لیزا ہرلے کے 8سالہ بیٹے نے اپنی ماں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اوائل عمر ی میں ہی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے?سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹیوٹر میں اپنے پیج پر اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے لیزا ہرلے نے کہا کہ ڈیمین نے گزشتہ دنوں ایک اسکول ڈرامے میں پرنس چارمنگ کے پی آر او کا کردار ادا کیا? لیزا ہرلے کے مطابق اس ڈرامے میں اپنے بیٹے کی اداکاری کو جاندار بنانے کے لیے وہ خود کئی ہفتوں سے اسے اداکاری کی تربیت دے رہی تھیں? اب دیکھنا یہ ہے کہ اپنی والدہ سے، جن کا ہالی وڈ کے معروف اداکاروں میں شمار ہوتا ہے تربیت پانے والا8سالہ ڈیمین اداکاری کی دنیا میں کیا کارہائے نمایاں سرانجام دیتا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.