5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
’بلونڈ‘ خواتین کے بال نسبتاً زیادہ گھنے ہوتے ہیں، تحقیق
جنگ نیوز -
پیرس…سینٹرل مانیٹرنگ…انسانی بالوں کی تعداد بھی رنگ و نسل کے اعتبار سے کم یا زیادہ ہوتی ہے? طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سنہرے بالوں کی حامل خواتین (بلونڈ) کے بال دیگر نسلوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی نسبت زیادہ گھنے ہوتے ہیں? ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسانی سر پر بالوں کے تقریباً ایک لاکھ(Follicles) غدود موجود ہوتے ہیں اور ہر غدود سے20 بال نکلتے ہیں تاہم سنہری بالوں والی خواتین کے سر پر ایک لاکھ چھیالیس ہزار بال پیدا کرنے والے غدود موجود ہوتے ہیں جو کسی بھی نسل کے لوگوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں?