تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جرمنی،قونصل جنرل آف پاکستان آج ہم وطنوں کے مسائل سنیں گے

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…جرمنی کے دور دراز علاقے ’کولون‘ میں مقیم اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کی سماعت اور حل کے لیے فرینکفرٹ میں قونصل جنرل آف پاکستان جی آر ملک اپنی ٹیم کے ہمراہ آج عام تعطیل کے باوجود کولون پہنچ گئے ہیں? سفارتی ذرائع کے مطابق قونصل جنرل جی آر ملک کا ذاتی طور اپنی ٹیم کے ہمراہ یہاں آنے کا مقصد اس علاقے مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے تا کہ ہم وطنوں کی مشکلات کو ان کے گھر کی دہلیز پر ہی کیا جا سکے? جی آر ملک اپنی ٹیم کے ہمراہ صبح 10بجے سے شام 4بجے تک ہم وطنوں کی مشکلات اور مسائل معلوم کریں گے اور انہیں درکار ضروری دستاویزات وغیرہ موقع پر جاری کرائیں گے?دوسری طرف یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے قونصل جنرل فرینکفرٹ جی آر ملک کے ان اقدام کو سرہاتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ دیگر یورپی ممالک میں بھی سفارت کار جی آر ملک کی تقلید کرتے ہوئے اورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.