5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
آسکر ایوارڈ یافتہ بین کنگسلے کے لیے ہالی وڈ ’واک آف فیم‘ کا اعزاز
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سینٹرل مانیٹرنگ…ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار سر بین کنگسلے کو ہالی وڈ واک آف فیم کے اعزاز سے نوازا گیا ہے? انہیں یہ اعزاز فلم Prince of Persia: The Sands of Time میں لازوال کردار پر دیا گیا ہے?اعزاز وصول کرنے کی تقریب میں بین کی اہلیہ ان کے ہمراہ تھیں جبکہ ہالی وڈ کے ایکشن اسٹار بروس ویلز کے علاوہ کنگسلے کے سیکڑوں مداح بھی انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے موجود تھے?اعزاز وصول کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں فلم انڈسٹری کی خدمت کرتے ہوئے ایک عرصہ بیت گیامگر اس فلمی سفر میں انہیں کبھی بھی اس حد تک کامیابی کی امید نہیں تھی اور وہ یہ اعزاز پانے پر بہت پر جوش ہیں?کنگسلے اب تک کئی اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں?انہیں 1983ء میں فلم ”گاندھی “ میں لاجواب پرفارمنس پر بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا? ان کی بالی وڈ کی پہلی فلم”تین پتی“ تھی جس میں انہوں نے ریاضی کے ایک قابل استاد کا کردار بحسن خوبی ادا کیا تھا?