5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سائمن کول کے لیے برٹش اکیڈمی ٹیلی ویژن ایوارڈ کا اعلان
جنگ نیوز -
لندن…مشہور برطانوی ٹیلی ویژن سیریزPop Idol سے شہرت حاصل کرنے والے پروڈیوسر اور برٹش میوزک ایگزیکٹو سائمن کول (Simon Cowell) کو اعزازی طو رپر برٹش اکیڈمی ٹیلی ویژن ایوارڈ(BAFTA) دینے کا اعلان کیا گیا ہے?Bafta کمیٹی کے مطابق ٹیلی ویژن کے لیے غیر معمولی خدمات اور نئی صلاحیتوں کو نکھارنے پر سائمن کول کو یہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسے وہ آئندہ ماہ وصول کریں گے?یہی نہیں بلکہ اکیسویں صدی میں ٹیلی ویژن اور عالمی سطح پر موسیقی کی نئی جہت متعارف کرانے کے صلے میں انہیں نومبر میں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا? سائمن کول کے ٹی وی رئیلیٹی پروگرام کو بہترین انٹرٹینمنٹ پروگرام ایوارڈ کے لیے بھی نام زد کیا گیا ہے اور اگر وہ یہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو 2010میں یہ ان کا دوسرا اعزاز ہوگا?