تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطاآباد جھیل، پانی کی سطح دو فٹ بڑھ گئی،لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

جنگ نیوز -
گلگت بلتستان…سیلاب کے ممکنہ خطرے کے باوجود گلگت، ہنزہ اور گوجال کے انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے?ادھرعطا آباد جھیل سے اسپل وے میں پانی کے اخراج میں آج کوئی غیر معمولی تبدیلی نہیں آئی ہے تاہم پانی کی سطح میں دو فٹ کا اضافہ ہو گیا ہے?اسپل وے میں پانی کے رک جانے سے گوجا ل کے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتاجارہا ہے? جھیل سے پانی کے اخراج کے بارے میں ماہرین کی جانب سے اب تک لگائے جانے والے اندازے غلط معلوم ہوتے ہیں?دوسری جانب چیئر مین این ڈی ایم اے نے کہاہے کہ اندازوں پر یہ اسپل وے تعمیر کیا گیا تھا تاہم اب تک کی مجموعی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کوئی حتمی بات نہیں کی جاسکتی، اورآئندہ پیدا ہونے والے تمام حالات موسم پر انحصار کرتے ہیں?اگر موسم نے ساتھ نہیں دیا تو یہ تمام تر اقدامات دھرے کے دھرے رہ جائیں گے? گزشتہ رات شش کٹ کے علاقے میں بھاری لینڈ سلائڈنگ سے لوگوں میں سخت خوف وہراس کی کیفیت پائی جا رہی ہے?ادھر گلگت میں بھی جب سے ان خبروں نے گردش کرنا شروع کی ہے کہ جھیل کا پانی اسپل وے سے خارج ہونا شروع ہوگیا ہے اور آئندہ آنے والے چند گھنٹے انتہائی اہم ہیں لوگوں میں شدیدتشویشناک صورتحال بیدارہے تاہم چیئر مین این ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ سیلابی ریلا جب گلگت کا رخ کرے گا تو اس کی بلندی صرف 15 میٹر رہ جائے گی اگر چہ گلگت کی انتظامیہ نے تمام اتر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں?






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.