5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اورکزئی ایجنسی،فورسز کی کارروائی،15شدت پسند ہلاک،متعدد زخمی
جنگ نیوز -
پشاور…اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی سے پندرہ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں?ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی کے علاقوں اسماعیل، تلی قلعے اور غلجو میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں پندرہ شدت پسند ہلاک اور چودہ زخمی ہوگئے?کارروائی کے نتیجے میں شدت پسندوں کے چھ ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے?دوسری جانب کرم ایجنسی کے علاقہ وسطی کرم میں شدت پسندوں نے مسافر وین پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے?