تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

امین فہیم کی سکیورٹی پر مامور گاڑی کا پٹرول ختم

جنگ نیوز -
لاہور…وفاقی وزیرتجارت مخدوم امین فہیم کی سیکورٹی پر مامور گاڑی کا تیل ایئرپورٹ جاتے ہو ئے ختم ہوگیا جس کے بعد وہ بغیر سکیورٹی ایئرپورٹ پہنچے? وزیر تجارت اور وفاقی کابینہ کے سینئررکن مخدوم امین فہیم گزشتہ روز ایکسپو سنٹر کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے لاہور آئے تھے? اتوارکی صبح وہ کراچی جانے کے ہوٹل سے ایئرپورٹ روانہ ہوئے تو آدھے راستے میں ہی پولیس کی گاڑی کا پٹرول ختم ہو گیاجس پر انھوں نے برہمی کا اظہارکیا اور بغیر سیکیورٹی ایئرپورٹ روانہ ہوگئے? چند ماہ پہلے بھی مخدوم امین فہیم نے لاہور میں ناقص سکیورٹی پرپنجاب حکومت سے احتجاج کیا تھا? ادھر پنجاب حکومت ترجمان نے کہا ہے کہ مخدوم امین فہیم کی گاڑی میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی تیل ختم نہیں ہوا تھا ، انہیں دوسری گاڑی بھجوادی گئی تھی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.