تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور: قادیانیوں کی عبادتگاہوں پر حملے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

جنگ نیوز -
لاہور… پنجاب حکومت نے لاہور میں احمدیوں کی عبادت گاہوں میں دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو چار جون کو رپورٹ پیش کرے گی?لاہورسے جاری حکومت پنجاب کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی کے کنوینیر سیکرٹری ہیلتھ ہونگے جبکہ اسکے ارکان میں ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ اور ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرز شامل ہیں? انکوائری کمیٹی دونوں مقامات پر عبادت کی سالانہ تقریبات کی معلومات جمع کریگی اور یہ جائزہ بھی لے گی کہ آیا دونوں مقامات پرسیکورٹی مناسب تھی یا نہیں ?کمیٹی وقوعہ کے حقائق اور حالات کا جائزہ لیکر4 جون تک رپورٹ پیش کردیگی ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.