5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
حکومت کاعدلیہ سے کوئی جھگڑاتھا ،نہ ہوگا،صمصام علی بخاری
جنگ نیوز -
اوکاڑہ…وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کاعدلیہ سے کوئی جھگڑاتھا نہ ہوگا?اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملتے ہیں، وہ جب چاہیں صدر آصف علی زرداری سے بھی مل سکتے?ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہنزہ متاثرین کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی?ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کاایٹمی پروگرام ملکی وقار کی ضمانت ہے?