تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پانی سے عطاآباد جھیل کا اسپل وے چوڑا ہورہا ہے، این ڈی ایم اے

جنگ نیوز -
ہنزہ…ہنزہ کی عطا آباد جھیل سے پانی کے اخراج کی رفتار آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے،آئندہ24 سے48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں ?چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ اس وقت اسپل وے سے پانی کا اخراج150کیوسک ہے?اورپانی کی آمد اوراخراج کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل(ر) ندیم احمد کا کہنا ہے کہآئندہ24 سے48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں ،اب صرف لوگوں سے بھر پورتعاون کی ضرورت ہے?انہوں نے کہا کہ جب پانی کا اخراج بڑھ کر1000کیوسک تک پہنچے گا تب مزید صورتحال واضح ہوگی ، انہوں نے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں اور پانی کے قریب نہ جائیں?چیئرمین این ڈی ایم اے نے جیونیوزکوبتایا کہ عطا آباد کی جھیل میں پانی کی سطح مزید دو فٹ بلند ہونے کے بعد جھیل سے پانی کے اخراج میں اضافہ ہواہے تاہم صورتحال کنٹرول میں ہے? تاہم گوجا ل کے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتاجارہا ہے? گزشتہ رات شش کٹ کے علاقے میں بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے لوگوں میں سخت خوف وہراس کی کیفیت پائی جارہی ہے?ادھر گلگت میں بھی جب سے یہ خبریں پہنچی ہیں کہ جھیل کا پانی اسپل وے سے خارج ہونا شروع ہوگیا ہے اور آئندہ آنے والے چند گھنٹے انتہائی اہم ہیں لوگوں میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے?ڈپٹی کنٹرولرامتحانات میرتعظم اخترکا کہنا ہے کہ سیلاب کے ممکنہ خطرے کے باوجود گلگت، ہنزہ اور گوجال کے انٹر میڈیٹ کے تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.