تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

رانا ثنااللہ کے الفاظ کے پیچھے وزیر اعلی? پنجاب کاچہرہ ہے، سمیع اللہ

جنگ نیوز -
لاہور…پیپلزپارٹی پنجاب نے مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ سے استعفی? طلب کریں کیونکہ رانا ثنااللہ کے پیچھے وزیراعلی? شہباز شریف کا چہرہ چھپا ہواہے?یہ مطالبہ پیپلزپارٹی پنجاب کے قائم مقام صدرسمیع اللہ خان اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عثمان ملک نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کیا،سمیع اللہ خان نے کہاکہ رانا ثنا اللہ نے گورنرکے آئینی عہدے کو ٹوائلٹ کاٹشو پیپرکہہ کر اپنی بوکھلاہٹ کا ثبوت دیا ہے، ان کاکہناتھاکہ وزیراعلی? شہبازشریف کی پہلی ترجیح گورنرپنجاب کی کردار کشی کرنا ہے اوروہ امن و امان کی خراب صورتحال کوبھی اپنے ایجنڈے پر نہیں لارہے?پریس کانفرنس میں میڈیا کورانا ثنا اللہ کے خلاف 1992میں نوازشریف اوران کے اہل خانہ کے خلاف توہین آمیزکلمات کہنے پر درج کئے گئے مقدمے کی کاپی بھی فراہم کی گئیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.