5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سانحہعطا آباد، غفلت کے باعث معاملات خراب ہوئے ، ماروی میمن
جنگ نیوز -
ہنزہ…پاکستان مسلم لیگ ق کی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ عطا آباد کا سانحہ ایک دن میں ہوا ہے اس کے بعد تمام چیزیں غفلت کے باعث ہوئیں جبکہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلی سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت اگر عطا آباد کو نظر انداز نہیں کرتی تو یہ سانحہ ہی نہیں ہوتا?ہنزہ میں جیو نیوز کے رپورٹر مسعود رضا سے گفتگو کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ انہوں نے عطا آباد کے لوگ فخر کرنے کے قابل ہیں کیونکہ اس سانحہ کے بعد بھی انہیں سب سے زیادہ اس بات کی فکر ہے کہ وہ اپنے بچوں کی فیسیں کہاں سے پوری کریں گے?دوسری جانب گلگت بلتستان کے وزیر اعلی سید مہدی شاہ نے کہا کہ غفلت کے الزام بے بنیاد ہیں اور عطا آباد کی صورتحال کی ذمہ دار پچھلی حکومت ہے کیونکہ یہ حکومت اس وقت توجہ دیتی تو آج یہ دن ہی دیکھنے کو نہیں آتے?