تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی:سندھ نیشنل فرنٹ کا مہنگائی اور بے روز گاری کیخلاف مظاہرہ

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ نیشنل فرنٹ نے شہید بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری ، نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کو اقتدار سے ہٹانے اور مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا?مظاہرے کے شرکا نے حکومت مخالف بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے? مظاہرین نے کہا کہ موجودہ اسمبلیاں مفاہمت کے نام پر کرپشن کا گٹرھ بن چکی ہیں? مقررین نے کہا کہ ان کٹھ پتلی اسمبلیوں سے عوام کو ریلیف ملا ہے اور نہ ہی آئندہ ملے گا? انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عیاشیوں ،کرپشن اور لوٹ مار نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے دلدل میں پھنسا کر خودکشیاں کرنے اور غریبوں کو دو وقت کی روٹی کھانے کیلئے اپنے معصوم بچوں کو بیچنے پر مجبور کردیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.