تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور:وزیرداخلہ رحمان ملک کے طیارے کا ٹائر برسٹ ہوگیا

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورایئرپورٹ پرلینڈنگ کے وقت وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کے سیسنا طیارے کا ٹائر برسٹ ہوگیاجس سے طیارے میں سوار بعض مسافروں کو معمولی چوٹیں بھی آئیں?وزیرداخلہ رحمان ملک کے طیارے میں اقلیتی امورکے وفاقی وزیرشہبازبھٹی بھی اسلام آبادسے لاہورپہنچے تھے،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارے کو بحفاظت اتارلیا گیا جسے ٹائرتبدیل کرکے پھرسے قابل استعمال بنالیاجائے گا،واضح رہے کہ سیسنا طیارے میں چھ مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے،لاہورمیں دہشت گردی کے دوران زخمی ہونے والوں کی عیادت کے موقع پرجناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے بتایاکہ ان کے طیارے کوپیش آنے والے حادثے میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.