5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کا تحفظ مسلم ریاست کا فرض ہے،کمیلی
جنگ نیوز -
کراچی…جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کا کہنا ہے کہ غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کے مکمل تحفظ کی ذمہ داری مسلمانوں اور مسلم ریاست دونوں کافرض ہے?کراچی پریس کلب میں دیگرعلما کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں نہ تو مسلمانوں کو تحفظ حاصل ہے نہ ہی غیر مسلموں کو?انھوں نے بتایا کہ خفیہ اداروں نے حکومت پنجاب کو قادیانیوں کی عبادت گاہوں پر حملے کی سازش سے پیشگی آگاہ کردیاتھا ?علامہ عباس کمیلی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے اندر سے کالی بھیڑوں کو نکالے اور اپنے وزیروں کو لگام دے ، حکومت صوبائی اور وفاقی وزرا کا کالعدم مذہبی تنظیموں کے ساتھ روابط کانوٹس لے ?