5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
حکومت امن پسند طالبان سے مذاکرات کی حامی ہے،ملک عمادخان
جنگ نیوز -
وزیرِمملکت برائے خارجہ امورنواب زادہ ملک عمادخان نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری اپنی بقاکی جنگ ہے تاہم حکومت امن پسند طالبان سے مذاکرات کی حامی ہے اوران کے علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کر کے انہیں قومی دھارے میں لانے کی خواہش مند ہے?انہوں نے یہ بات کالا باغ میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے سوئی گیس منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہی،انہوں نے کہاکہ حکومت ورثے میں ملنے والے بحرانوں پر قابو پانے کی بھر پور کوششیں کر رہی ہے?