5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ریاض لالجی کے گمشدگی کا مقدمہ ائیرپورٹ تھانے میں درج
جنگ نیوز -
کراچی…معروف تاجر اور صدر آصف علی زرداری کے دوست ریاض لال جی کراچی سے لاپتہ ہوگئے ہیں?پولیس حکام کے مطابق ریاض لال جی آج صبح پی آئی آئے کی فلائٹ نمبر پی کے214 میں دبئی سے کراچی پہنچے تھے ،وہ شارع فیصل پر واقعہ ایک سپر مارکیٹ کے قریب گن مین اور ڈرائیور سمیت لاپتہ ہوگئے،ریاض لال جی کی گاڑی شارع فیصل پر لاوارث حالت میں کھڑی ہوئی مل گئی ،جبکہ انکے گن مین ،اور ڈرائیور کشن کے اغوا کامقدمہ ائیرپورٹ تھانے میں میجر(ر)محمد طاہر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے سی سی پی او کراچی وسیم احمدنے تحقیقاتی کمیٹی ڈی آئی جی ایسٹ عبدالخالق شیخ کی سربراہی میں تشکیل دے دی ہے ، تحقیقاتی کمیٹی اس حوالے سے تفتیش کررہی ہے تاہم پراسرار انداز میں غائب ہونے والے تینوں افراد کے موبائل فونز بندہے اور نہ ہی اب تک کسی کی طرف سے انکے اہل خانہ سے کوئی رابطہ کیا گیا ہے?واضح رہے کہ معروف تاجر ریاض لالجی صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست ہیں اور انکا نام اسٹیل مل کیس اور1995و1996میں رائس ایکسپورٹ کارپوریشن آف پاکستان کے حوالے سے کافی متنازع بتایا جاتا ہے?