تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اے این پی ناکامیاں چھپانے کیلئے زیادتیوں کاواویلا مچا رہی ہے، ایم کیوایم

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمااوروفاقی وزیرغلام احمدبلورکے اشتعال انگیزبیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی صوبہ خیبرپختونخوامیں اپنی ناکامی، نااہلی، ہوشرباکرپشن اورصوبہ کے پختون عوام کے ساتھ اپنی زیادتیوں اوربدسلوکیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے کراچی میں پختونوں کے ساتھ زیادتیوں کاواویلاکررہی ہے ?اپنے ایک بیان میں واسع جلیل نے کہاکہ غلام احمدبلوراوراے این پی کے دیگررہنما جوملک بھر میں ایم کیو ایم کوپختون مخالف بناکرپیش کررہے ہیں ہم ان سے کہتے ہیں کہ وہ ان پختونوں سے جو برسوں سے کراچی میں آباد ہیں اورجن کی بہت بڑی تعداد ایم کیوایم کی ہمدردبھی ہے ، ان سے ان کی زبان میں پوچھ لیں کہ ایم کیوایم ان کی دشمن ہے یا ہمدرد ہے ?واسع جلیل کا کہنا تھا کہ بشیر بلورقوم کوجواب دیں کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں روزگار،تعلیم ،صاف پانی، بجلی اوردیگرحقوق سے محروم پختونوں کیلئے اے این پی نے دوسال میں کیاکیا؟ واسع جلیل نے کہاکہ دراصل غلام احمدبلور کراچی میں پختونوں کے قتل کاواویلا کرکے سادہ لوح پختونوں کوبیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ا پنی ناکامی پرپردہ ڈالیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.