5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گستاخانہ خاکے،سفیروں کوطلب کرکے احتجاج کیا جائے، منورحسن
جنگ نیوز -
اسلام آباد…امیر جماعت اسلامی سید منور حسین نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت گستاخانہ خاکوں کے معاملے پرمتعلقہ ممالک کے سفیروں کو دفترخارجہ طلب کر کے پرزور احتجاج کرے?اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منور حسن نے کہا کہ دنیا میں اسلام کا نام لینامشکل بنادیا گیا ہے ? انہوں نے لاہور میں احمدیوں کی عبادت گاہوں پرحملوں کی بھی مذمت کی اورکہاکہ ان پرتشددکارروائیوں کاکوئی جوازنہیں تھا?ڈاکٹرمنورحسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ این آر او سمیت تمام عدالتی فیصلوں پرعمل درآمدکیاجائے اورمہنگائی پرقابوپانے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں?