5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
موجودہ ملکی صورتحال:متحدہ کی کئی تقریبات ملتوی،رابطہ کمیٹی کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملک کی صورتحال کے باعث پاکستان اورلندن میں اے پی ایم ایس اوکے یوم تاسیس کے اجتماعات اورکراچی میں یاد گار شہداء کی افتتاحی تقریب ملتوی کرنے اورایم کیوایم کی مالی صورتحال کے باعث ایم کیوایم کے انفارمیشن سیل کاشعبہ کیم ونگ کوبند کردیاگیاہے ? یہ فیصلے گزشتہ روزخورشیدبیگم میموریل ہال عزیزآبادمیں رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کے مشترکہ اجلاس میں کیے گئے جس میں رابطہ کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی?رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی موجودہ صورتحال کی بناء پر11/جون2010ء کو کراچی سمیت پاکستان بھرجبکہ 12/جون کولندن میں اے پی ایم ایس اوکے 32ویں یوم تاسیس کے اجتماعات ملتوی کردیئے گئے ہیں اسی طرح 19/جون2010ء کوجناح گراؤنڈ عزیزآبادمیں یادگارشہداء کی تقریب بھی ملتوی کردی گئی ہے ? دریں اثناء ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے گلستان جوہر سیکٹر یونٹ جوہر Bکے کارکن محمد ثاقب خان کے والد محمد خلیل خان ،پاک کالونی سیکٹر یونٹ 186کے کارکن فراز کے والد سید مسرور علی ،سانگھڑ زون یونٹ I/Aکے جوائنٹ یونٹ انچارج نادر علی کی والدہ محترمہ اور ٹنڈو الہ یار زون یونٹ 3-Bکے کارکن عاطف قائم خانی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے? ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ?